کشمور سے گڈو جانے والے ریلوے ٹریک پر قبضہ کر لیا گیا۔

کشمور (رپورٹ، اقرار علی) ریلوے اسٹیشن کشمور سے گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کو مال گاڑیوں کے ذریعے مشینری اور آئل سپلائی کرنے کیلئے بچھائے جانے والا 16  کلو میٹر ریلوے ٹریک چوری ہونے لگا۔  ٹریک کو اکھاڑ کر زمینون پر مقامی لوگوں نے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔  اس ریلوی ٹریک کے زریعے گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کو مال گاڑیوں کے ذریعے آئل اور مشینری سپلائے کی جاتی تھی۔ حالیہ دنوں میں یہ ریلوےٹریک کئی مقامات سے چوری ہو چکا ہے اور ریلوے ٹریک کی زمین پر مقامی لوگوں اور بااثر لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے۔  اس حوالے سے گڈو تھرمل پاور انظامیہ کا کہنا ہے کہ  ریلوے ٹریک کی چوری کے حوالے سے کئی بار گڈو تھانہ میں شکایات کی ہیں لیکن  اس کے باوجود بھی ریلوے ٹریک چوری ہورہا ہے۔  پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں