لاڑکانہ میں پریس کلب کے باہر مختلف تنظیموں نے مظاہرے کیے۔

لاڑکانہ ( رپورٹ نور احمد عباسی) عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے نوڈیرو میں قتل ہونے والے دس سالہ بچے کے قاتلوں کو سخت سزا دلانے کے لیے لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  مظاہرہ غفار خان،  عتیق چانڈیو اور دیگر کی رہنمائی  میں کیا گیا جن کا مطالبہ تھا کہ  ایسے واقعے معمول بن گئے ہیں ۔ان کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ دوسری جانب  سندھی شاگرد تحریک کی جانب سے اسکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت اور واش روم نہ ہونے کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ وقار شاہ  اور مسلم سکندر کی رہنمائی میں کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ اسکول میں پینے کے پانی کی سہولت سمیت دیگر سہولتین بھی فراہم کی جائیں ۔ وغرنہ   احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں