لاڑکانہ: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے پیپلزپارٹی قیادت کو عبرتناک سزا کا مطالبہ

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) سندھ یونائیٹیڈ یوتھ فرنٹ کی جانب سے سندھ میں بیروزگاری اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے خلاف قائم شاھ بخاری روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت صدر یوتھ فرنٹ عرفان چانڈیو، ڈویزنل صدر سکندر سوڈہر، ضلعی صدر محمود بھٹو، سٹی صدر قاضی حامد نے کی ، جب کہ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی رہنما اورکارکنان شریک تھے ۔

شرکاء اپنے ہاتھوں میں بینرزر اور پمفلیٹ اٹھائے ہوئے نعریبازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بے ایمانی کی بیماری اس ملک میں پیپلز پارٹی کی وجہ سے آئی اور نا اہل جیالوں کو قومی اداروں میں بھرتی کرکے اس ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے، سئی گئس، اسٹیل مل ، پی ٹی سی ایل اور دیگر اداروں میں من پسند افراد کو بھرتی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گیئں ۔ 11 سال پیپلز پارٹی نے سندھ میں حکمرانی کرکے کرپشن کے رکارڈ توڑ دیئے ہیں اورPCSجیسے پاک ادارے کو بھی کرپشن میں ڈبودیا جس سے پڑہے لکھے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا۔
رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج بے ایمانی اور کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت جیل میں ہے جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ بھی مطالبا کرتے ہیں کہ ملک کو کمزور کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی کرپشن سے ملک کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے ہی اصل ملک کے دشمن ہیں اور وہی نوجوانوں کے مستقبل کے قاتل ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے جو ایک دن ضرور حکمرانی کرکے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی مسائل حل کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں