ٹھٹہ میں نااہل انتظامیہ کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر، عورتوں نے صفائی مہم شروع کردی

ٹھٹہ (رپورٹ رشید جاکھرو) میونسپل کمیٹی اور پبلک ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے،شہر کی خواتین اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کے لئے میدان میں آ گئیں۔ ٹھٹہ کے شاہ کمال محلے وارڈ 8 میں پ پ لیڈیز ونگ ٹھٹہ کی رہنما نجمہ شیخ، سکینہ منگنھار، سلمیٰ مگسی، ساجدہ شیخ نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر نجمہ شیخ نے کہا کے نااہل عملداروں کی وجہ سے شہر کچرے میں تبدیل ہو گیاہے، جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ متعلقہ افسران کو کرپشن سے فرست نہیں مل رہی اس لئے عورتوں نے شہر میں صفائی مہم شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں