میرپور ماتھیلو : گھوٹکی کی مغوی بچی کی بازیابی کے لئے ورثہ کا احتجاج

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) گھوٹکی میں 5 روز قبل اسکول سے واپس آتے ہوئے کمسن بچی اغوا ہوگئی تھی جس کی بازیابی کے لئے ورثا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ننھی حفظاں کے ورثا نے کہا کہ پانچ روز قبل چوتھی جماعت کی طالبہ حفظاں اسکول سے واپس آتے اغوا ہوگئی۔ بچی کے والد نے اپنے ہی بھانجے پر سرحد پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرالیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہیں ظالم ہماری بچی کو قتل نہ کردیں۔ انہونے اعلی حکام سے اپیل کی کے بچی کو فوری بازیاب کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں