کندہ کوٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم، 18 افراد زخمی

کندہ کوٹ/غوثپور (رپورٹ غلام رضا نوناری) غوثپور- گڑھی لاڑو انڈس ہائی وی پر مسافر کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 مسافر زخمی ہوگئے ۔ مسافروں کو غوثپور پولیس نے ہسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں جادل خاتوں، صوفیہ، نورجہاں، وزیراں ، نادیہ ، شہزادی ، چاکر خان، یاسر، غلام علی، کریم بخش، علی جان ملک، محمد ادریس ودیگر شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے دس کی حالت تشویش ناک ہے۔ مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں