گھوٹکی میں قومی امن کمیٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی

گھوٹکی (رپورٹ جعفر شیخ) کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے گھوٹکی میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر یکجہتی ریلی قومی امن کمیٹی کی انفارمیشن ونگ کی جانب سے حاجی پیربخش بھٹی کی قیادت میں ڈہرکی سے میرپورماتھیلو تک نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی سماجی کارکنان اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی حکومت مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کو اپنے حقوق دلانے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں