گھوٹکی میں کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی سربراہی میں ریلی

گھوٹکی(رپورٹ:  جعفر شیخ)  گھوٹکی  میں کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ گورنمینٹ کمپلیکس سے بھٹائی چوک میرپور ماتھیلو  تک کشمیر بن کے رہے گا پاکستان کے نام سے  ریلی نگالی گئی، ریلی میں ضلع بھر کے افسران،  طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی گھوٹکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر موڑ پر کشمیری بھائیون کے ساتھ ہے، بھارت نے اس قوم سے ٹکر کھائی ہے جن کی مائیں اپنے جوان بیٹوں کی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ہم اپنے سینے پر گولیاں کھانا تو پسند کرتے ہیں مگر دشمن کے ظلم و جبر کے آگے جھکنا ہمارے خون میں شامل نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں