موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی

دادو سے (رپورٹ: فیاض جعفری ) دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں عیسیٰ خان تھیبو کے مقام پر نہر میں  80 فٹ چوڑا  شگاف پڑ گیا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں، جس سے متاثرین کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنہ ہے،  شگاف کے بعد پانی تیزی سے آبادی کی طرف بڑہنے لگا  ہے جس سے علاقہ مکینوں کو مزید بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے تاہم خیرپور ناتہن شاہ اور میہڑ کے گاؤں ولیداد چانڈیو، جڑیو ھالو، محمد خان جنڈ، مرزا جوگرو، مٹھڑا  جتوئی اور ولیو  کھوسو کے متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے محمکہ آبپاشی عملہ اطلاع ملنے کے باوجود بہی  نہیں پنہچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں