کندھ کوٹ میں روینیو ملازمین کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد۔

کندھ کوٹ  (رپورٹ:  غلام رضا نوناری ) روینیو ملازمین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفیس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، ملازمین نے  بینرز اور کشمیری جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا  کر بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ اس موقع پر ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و بربریت ختم کرے ورنہ ہم پاکستانی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔  دوسری جانب لیبرٹی پاور پلانٹ  ڈہرکی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ گھوٹکی سے نمائندہ یونائیٹڈ ٹی وی نیوز جعفر شیخ رپورٹ کر رہے ہیں کہ لیبرٹی پاور پلانٹ  ڈہرکی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاور پلانٹ میں ریلی نکالی گئی۔  ریلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔  ٹی ایل بی پاور پلانٹ کے ورکرز اور آفیسرز نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں