ٹھٹہ میں معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم۔

ٹھٹہ )رپورٹ رشید جاکھرو (ٹھٹہ پریس کلب میں حلال احمر ٹھٹہ کی جانب سے معذور لوگوں میں وہیل چیئر تقسم کی گئی، حلال احمر ٹھٹہ کے جنرل سیکریٹری حاجی حنیف میمن نے معذور غلام قادر خشک، محمد لاشاری، خمیسو خاضخیلی اور رمضان ملاح کو وہیل چیئر دی، اس موقع پر حلال احمر کے جنرل سیکریٹری حاجی حنیف میمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  کہا کے حلال احمر ٹھٹہ اور سجاول میں 11 لاکھ مچھر دانیاں اور 200 وہیل چیئر تقسم کر چکیں ہیں۔ آج  معذور  لوگوں میں وہیل چیئر تقسیم کی ہیں، جب کے معذور لوگوں کو مصنوعی ٹانگیں بھی  لگوائیں ہیں یہ کام عبادت ہے ہم سب کو اس خیر کے کام میں حصہ ڈال لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں