زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔

دادو( رپورٹ: فیاض جعفری) تحصیل خیرپور ناتہن شاہ میں 16 سالہ نوجوان آصف کھوسو کو کراچی سے لاپتہ ہوئے 4 ماہ گذر گئے، گزشتہ 4 ماہ سے لاپتہ نوجوان آصف کھوسو کی گمشدگی پراسرار بنتی جا رہی ہے نوجوان کا کہیں بہی پتہ نہیں چلا، لاپتہ نوجوان کے ورثا نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں لاپتہ نوجوان کی تصاویر اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کیا، لخت جگر کے لاپتہ ہونے پر ماں باپ کو بیہوشی کے دورے بھی پڑتے رہتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے ہمارا بچہ ہم سے دور ہے پتہ نہیں کس حال میں ہوگا، سندھ حکومت اور آئی جی  سندھ ہمارے بیٹے کے لاپتہ ہونے کا نوٹیس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں