میرپورماتھیلو میں نمرتا کی پر اسرار ہلاکت کے خلاف احتجاج۔

میرپورماتھیلو (رپورٹ: جعفر شیخ)  نمرتا کی پر اسرار ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری۔  مختلف سکول کے شاگردوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔   احتجاجی ریلی بھٹائی چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔  مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ  نمرتا کی ہلاکت کے واقع کے حقائق سامنے لائے جائیں اور  شفاف تحقیقات کی جائے۔

دوسری طرف میرپورماتھیلو میں خانپورمہر میں برائٹ سکول کے معصوم   بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا  کر  نمرتا کے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور  بچوں نے جسٹس فار نمرتا کے نعرے بھی  لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں