دادو میں دیرینہ دشمنی پر خاتون قتل۔

دادو (رپورٹ: فیاض جعفری)  تحصیل خیرپورناتھن شاھ کے نواحی گائوں ماڈو میں دیرینہ دشمنی پر مسلحہ افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا گیا۔    مقتولا کی لاش خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کی گئی لیکن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے پر لاش دادو کی سرکاری اسپتال منتقل کی گئی اور  خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال میں ایمبولینس نہ ملنے پر مقتولا کی لاش چار پائی پر رکھ کر ڈاٹسن پہنچائی گئی۔ پولیس کے مطابق   مقتولا کے رشتیداروں نے 5 ماہ قبل شاہنواز نامی شخص کو قتل کر کے اسکی بہن مختاران کو اغوا کیا تھا  جس کا بدلہ لینے کے لیئے مسلحہ افراد نے گھر میں گھس کر مقتولا کو اغوا کرنا چاہا لیکن   مزاحمت پر مسلحہ افراد نے فائرنگ کر کہ خاتون کو قتل کردیا۔  مقتولا کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، واقعے کا مقدمہ تاحال  درج نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں