دادو: خیرپور ناتھن شاہ میں دن دہاڑے دکان سے چوری کا واقعہ

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں دن دہاڑے ڈاکو چوری کرنے میں مصروف، خیرپور ناتھن شاہ میں عبدالحمید بگھیو کی دکان سے چور بیٹری چوری کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج یونائیٹڈ ٹی وی نے حاصل کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو الیکٹرانکس کی دکان سے بیٹری چوری کرتے ہوئے واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ موٹرسائیکل پر دو چور آ کر دوکان کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں جس کے بعد ایک چور دکان کے اندر داخل ہوتا ہے اور دکان مالک کو باتوں میں مصروف کرتا ہے پھر دوسرا چور بیٹری چوری کر کے فرار ہوجاتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد بھی تاحال چور پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں