گھوٹکی ‏: انصار الاسلام کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) تحصيل میرپورماتھیلو میں انصار الاسلام کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں رضاکار بڑی تعداد میں شرکت ہوئے۔ ریلی گنٹھا گھر چوک سے ہوتی ہوئی بھٹائی چوک تک پہنچی جہاں مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصارالسلام کے رضاکار کرپٹ حکومت کے خلاف ہرصورت میں آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد کا رخ کرے گی اور مولانا فضل الرحمن کی ہر آواز کو لبیک کہا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ پاکستانی عوام کو نجات دلانے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ ملک اور قوم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا جس کے موقع پر ضلع گھوٹکی سے ہزاروں کارکنان 27 تاریخ کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ہر صورت میں پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں