سکھر: احتساب عدالت کے باہر پولیس کا صحافی پر تشدد

سکھر (رپورٹ، علی کھوسو) احتساب عدالت کے باہر سید خورشید شاہ کی عدالت میں گزشتہ پیشی کے موقع پر پولیس افسر کا سید خورشید شاہ کے ہاتھوں کا بوسہ لینے والی وڈیو دکھانے پر پولیس افسران و اہلکاروں نے گزشتہ پیشی کا غصہ آج 24 نیو کے سینیئر کیمرہ مین بخش علی پھلپوٹو پر تشدد کرکے نکالا۔ بخش علی پھلپوٹو کا کہنا تھا کہ ڈی ایس این جی کو پولیس اہلکاروں نے روکا اور سٹاف سے ڈی ایس پی نے جان بوجھ کر بدتمیزی کی۔ جب قانون کے رکھوالوں کو یہ کہا کہ یہ بات کرنے کا طریقہ نہیں ہے تو پولیس افسر نے اپنی عدالت لگا دی اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر مجھے بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں