کندھ کوٹ: وین اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کار اور وین کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں 2 خواتیں 2 مرد اور بچہ شامل ہیں۔ حادثے کی بعد وین ڈرائیو موقع پر ہی فرار ہوگیا جبکہ تفشیش ابھی جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا باعث تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں