تھرپارکر : پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

تھرپارکر(رپورٹ: جی آر جونیجو)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل دو روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو کل اسلام کوٹ میں سہہ پہر چار بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے جلسے کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور ایک بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرسوں بتاریخ 24 اکتوبر بروز جمعرات تھر انسٹیٹیوٹ این ای ڈی کیمپس کا افتتاح کریں گے اور میڈیا ٹاک کریں گے جبکہ تھرکول فیز ون کا بھی دورہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں