صوبائی وزیر کی زیرِ صدارت کچی آبادی اتھارٹی کا اجلاس

ملیر (رپورٹ، منظور سولنگی)صوبائی وزیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ و سپیشل ڈولپمنٹ غلام مرتضی بلوچ کی زیرِ صدارت سندھ کچی آبادی اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری احمد بخش ناریجو، ڈائریکٹر جنرل انجم اقبال سمیت ریجنل ڈائریکٹرز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری کچی آبادی نے بجٹ اور اتھارٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری کچی آباد کو کچی آبادیوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کا سروے کرنی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں بڑی عمارتوں کا سروے کر کے تعمیر شدہ بڑی عمارتوں کی متعلقہ اتھارٹیز سے این او سیز چیک کی جائیں۔
صوبائی وزیر نے سیکریٹری کچی آبادی کو کراچی میں ڈی نوٹیفائی ہونیوالی بیدل کالونی میں خالی پلاٹس کے لیز چالان جاری کرنے پر انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کے احکامات بھی جاری کیے۔ دوسری جانب ریجنل ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ ادارے کی رکوری ٹارگیٹ کو بڑھانے میں کردار ادا کرنے والے افسران کو پوسٹنگ دی جائے گی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں میں بڑی منزلہ عمارتیں بنانے والے ٹھیکیدار اور مالکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں