گھوٹکی: ایس ایس پی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی نے جروار شہر اور اسکے گردونواح علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ایس ایس پی کی جانب سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو حکم دیا گیا کہ عوام کے مسائل فی الفور حل کیے جائیں۔ ایس ایس پی نے کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کی داد رسی اور ظالم کے خلاف قانونی کاروائی انصاف کے بنیادی اصول ہیں ۔ کھلی کچہریاں عوام کو یہ احساس دلاتی ہیں کہ افسران ان کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں ۔ سچ پر مبنی شکایات انصاف کے حصول کا پہلازینہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جروار شہر میں کھلی کچہری کے موقعہ پر عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں چیئرمین یونین کونسل صاحب خان لُنڈ میر اسد علی خان لُنڈ ، مکھی امر لعل ، عبدالحمید خان گبول ، اصغر علی بوزدار سمیت علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں