لاڑکانہ: آوارہ کتوں کا بچوں پر حملہ

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) نوڈیرو میں سرکاری سکول کے باہر آوارہ کتے نے بچوں پر حملہ کردیا۔ پرائمری سکول ون کے باہر کتے نے دو بچوں کو حملہ کرکے کاٹ لیا۔ کتے کے کاٹنے سے پانچ سالہ معین بھٹو اور محسن ناریجو شدید زخمی ہوگئے جن کو نوڈیرو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں