ملیر: آلودگی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

ملیر رپورٹ (منظورسولنگی) کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر اور ٹھٹہ کے سرحد پر مین نیشنل ہائی وے پر قائم نجی فیکٹری اور یوسی گھگھر میں زہرییلی بیٹریاں جلانے والی کمپنیوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی رہنمائی کرنے والے سرور جوکیوو، افضل جوکیوہ اور ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زہریلی بیٹریاں جلانے کے باعث 30 گاؤں متاثر ہورہے ہیں جس کے باعث لوگ دم کی بیماری میں تیزی سے متاثر ہورہے ہیں۔ انسانی زندگیوں سمیت تمام جاندار زہریلے دھویں کے باعث سخت متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملیر اور ٹھٹھہ کی یوسیز دھابیچی، گھگھر اور دیگر علاقوں میں ماحول دشمن لوگ پولیس کی سرپرستی میں تباہی کا کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مکین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ، ڈپٹی کمشنر ملیر اور دیگر اعلیٰ افسران کو شکایات کی لیکن کوئی بھی ازالہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی کام کو فوری طور پر رکوایا جائے اور انسانی آبادی اور ماحول دوستی کا ثبوت دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں