شہدادکوٹ: سکول کے زیرِ اہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد

قمبر شہدادکوٹ (رپورٹ، عامر کلہوڑو) تحصیل وارھ میں گورمنٹ مڈل اسکول آباد کلہوڑو میں آٹھویں جماعت پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چھٹی اور ساتویں جماعت کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ اساتذہ کی جانب سے آٹھویں جماعت میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مڈل اسکول آباد کلہوڑو کے ہیڈ ماسٹر عبدالستار کٹھیان، ایف اے ذوالفقار پیرزادہ، علی نواز مغیری، زاہد حسین کلہوڑو و دیگر اساتذہ نے بچوں سے سوالات پوچھے۔ نیشنل پریس کلب نصیرآباد کے صحافيوں کے وفد کی صدر حاکم کلہوڑو اور جنرل سیکریٹری عامر علی کلہوڑو کی قیادت میں شرکت کی۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے صحافيوں کو سندھ کے عظیم تحفے اجرک پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں