گھوٹکی: ایف آئی اے کی کارروائی، ایک شخص گرفتار

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سکھر کی ٹیم نے اوباڑو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص طارق جمانی سکھر کی رہائشی شمائلہ نامی ایک خاتون کی فحش وڈیو بنا کر بلیک میل اور ہراساں کرتا رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے پانچ سمیں اور موبائل سے بلیک میل کرنے والی وڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں