دادو: سکول کی چھت گرنے سے 2 اساتذہ سمیت 12 طلباء زخمی۔

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں پھوٹو ماچھی میں سرکاری سکول کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 اساتذہ سمیت 12 طلباء شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو متعدد بار اسکول کی خستہ حالی کے باعث لیٹر لکھے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ آج کا واقعہ اسکول کی خستہ حال عمارت کے باعث پیش آیا ہے،

واضح رہے کہ کچھ برس قبل بھی اسی سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں