گھوٹکی: حکومت مخالف مارچ کی تیاریاں جاری، قادرپور میں کیمپ قائم

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) جمیعتِ علماءِ اسلام کے حکومت مخالف مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے قادر پور میں ضلعی قیادت کی جانب سے کیمپ قائم کردیا گیا ہے جہاں پر جے یو آئی کی جانب سے لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ کیمپ میں کثیر تعدا میں ارکان و کارکنان شریک ہو رہے ہیں۔ کیمپ کے دوران رہنماؤں کی جانب سے کارکنان کو مارچ کے دوران ضروری اشیاء ساتھ لانے کی ہدایات بھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ کے آغاز میں مولانا فضل الرحمن سکھر سے ریلی کی صورت میں گھوٹکی پہنچیں گے اور گھوٹکی سے مرکزی ریلی کی صورت میں کموں شہید بارڈر کے راستے پنجاب کی طرف روانہ ہونگیں۔

گھوٹکی، قارپور میں مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اکٹھے ہونے والے تمام ارکان و کارکنان کیلیے عمدہ عمدہ کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کھانے میں بکرے کا گوشت، گائے، مرغی، مچھلی اور سبزیوں کے مختلف اقسام تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ گوشت کے پیسسز اور مچھلی پیسسز بھی پکا دیے گئے ہیں اور فروٹ بھی کھانے کا حصہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں