ملیر: گرفتار ملزم دورانِ علاج چل بسا۔

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) سٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں گرفتار ملزم مبینہ پوليس تشدد کے باعث جناح ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ ایس ایچ او سٹیل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ہم نے 21 اکتوبر کو ملزم گرفتار کیا تھا جو لانڈھی تھانہ کو مطلوب ہونے کی بنا پر ان کے حوالے کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم عبدالقادر کو پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج فوت ہوگیا۔ اس موقع پر موجود ورثہ نے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور جناح ہسپتال کے سامنے دہرنا دیکر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ورثہ کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل عبدالقادر کو سٹیل ٹاؤن تھانہ پولیس اور لانڈھی پولیس نے غیر قانونی ہتھیار کے الزام کے تحت گرفتار کیا تھا جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم الیاس گوٹھ کا مکین تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں