گھوٹکی: ون ویلنگ کے دوران نوجوان جاں بحق، انتظامیہ خاموش

گھوٹکی میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کے دوران 16 سالہ نوجوان عثمان راجپوت جاں بحق ہو گیا۔ ون ویلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد بھی انتظامیہ کو ہوش نہ آیا۔ تین روز قبل ڈہرکی کے قرریب قومی شاہراہ پر 16 سالہ عثمان راجپوت اور 13 سالہ احمد آرائیں بائیک ویلنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے تھے جن کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جن میں نوجوان عثمان راجپوت آج صبح جان کی بازی ہار گیا۔

گھوٹکی کی اہم شاہراہوں پرموٹر سائیکل سوار منچلوں کی ویلنگ سے پولیس اور انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے۔ گھوٹکی میں ون ویلنگ کے دوران جاں بحق ہونے والا یہ دوسرا نوجوان ہے جب کہ اس سے قبل متعدد نوجوان زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ شوشل ميڈیا پر کچھ دن پہلے ویلنگ کی نشاندہی بھی کی گئی تھی لیکن انتظامیہ تحرک میں نہیں آئی۔ شہریوں نے بائیک رائڈرس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں