دادو: دستکاری کے ہنر کو فروغ دینے کے لئے نمائشی تقریب

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہنر مند خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے دادو میں ایک روزہ نمائشی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دادو نظیر احمد سومرو نے کیا۔ انہوں نے ہنر مند دیہی خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالز کا معائنہ کرکے دیہی خواتین کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
نمائش میں ہنر مند دیہی خواتین کی مہارت سے رنگ برنگی کپڑوں پر سوئی دھاگوں سے بنائی گئی مختلف ڈزائن کی رلی، بچوں کے ملبوسات، اور گھر میں استعمال ہونے والی تمام ڈزائن کی چادروں کو دیکھ کر شرکاء دنگ رہ گئے۔ ہنر مند خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مہارت سے سوئی دھاگوں سے مختلف ڈزائن کی رلی اور چادریں تو تیار کرتی ہیں لیکن انہیں ان کی محنت کا اتنا معاوضہ نہیں ملتا جو ان کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں