دادو: پاکستان نوجوان تحریک کے تحت کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان نوجوان تحریک کے زیر احتمام بھارت مردہ آباد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈ لیے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے۔ 82 روز سے کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں۔ عالمی برادری کو سختی سے نوٹیس لینا چاہیے۔ مظاہرین نے امن دشمن بھارت کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں