کراچی سے کچھ مفاصلے پر سمندری طوفان کی اطلاعات

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق سے 1050کلومیٹر کے مفاصلے پر سمندری طوفان ’کیار‘ مز ید شدت اختیار کرکے ٹروپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے اومان کی ساحلی پٹی پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں