کندھ کوٹ: حادثے کے زخمی ہسپتال میں تڑپتے رہے، عملہ غائب

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) ٹھل انڈس ہائی وے پر کنڈو خان نندوانی لاڑو کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار تین افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو تنگوانی کی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہسپتال میں ڈاکٹر سمیت کوئی عملہ موجود نہ ہونے پر زخمی تڑپتے رہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں