کندھ کوٹ: گاڈھی برادری کے دو گروپوں میں تنازعہ، ایک شخص جاں بحق۔ 10 سے زائد زخمی

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) تنگوانی پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڈھی قبائل کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر تصادم۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ لاٹھیاں لگنے کے باعث ایک شخص مصری گاڈھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو خواتین سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو بتائے جا رہے ہیں۔
زخمیوں میں عبدالرحمان، نظرمحمد، رحمت اللّٰہ، اکبر، ابوبکر، مصری صدرالدین، صوبا ودیگر شامل ہیں۔ پولیس لاش اور زخمیوں کو اٹھا کر ہسپتال لے آئی جہاں پر زخمیوں کع طبی امداد دی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی ضروری قانونی و کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں