ملیر: انسدادِ تجاوزات کی کارروائی، متعدد مکان مسمار، علاقہ مکین سراپا احتجاج

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) سٹیل ٹاؤن کے قریب انسدادِ تجاوزات پوليس کی کارروائی۔ متعدد گھر مسمار کر دیے گئے جس کے خلاف علاقہ مکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصيلات کے مطابق ملیر سٹیل ٹاؤن کے قریب فلٹر پلانٹ کی پٹارن کالونی پر روینیو اور انسدادِ تجاوزات پوليس بن قاسم ٹائون کے مختیار کار موسی مورائی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ بھاری نفری کے ساتھ بھاری مشینری نےگھر مسمار کر دیئے۔

مکانات مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکین کا احتجاجی مظاہرہ۔ علاقہ مکین نور علی شر، عبدالرزاق جوکیوا، عبدالغفار گاائینچو، رضوان اور دیگر نے کہا کہ ہماری آبادی 1970 سے موجود ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے آبادی ہونے کے باوجود محکمہِ روینیو کی جانب سے ہمارے گھر مسمار کرکے ظلم کیا گیا ہے۔ ہمیں گیس، بجلی، پانی سمیت دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔ جب سرکاری سہولیات دی گئی ہیں تو ہماری آبادی کیوں مسمار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں۔ ایک طرف مہنگائی نے جینا محال کیا ہے اور دوسری طرف بے گھر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ دے کر انصاف کیا جائے۔ اس موقع پر مختیار کار بن قاسم موسیٰ مورائی نے کہا کہ سرکاری زمین پر قبضے ختم کروانے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں