گھوٹکی: دو مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی۔

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) نواحی علاقے خانپورمہر میں دو مختلف روڈ حادثات میں دو خواتین اور بچی سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تین افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا۔
پہلا حادثہ خانپورمہر لنک روڈ پر پیش آیا جس میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک عورت سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں عورت شہزادی مہر، فقير محمد مہر، نصیر مہر، حضور بخش نوناری، صاحب نوناری زخمی ہوگئے۔
دوسرا حادثہ خانپورمہر کے قریب گاؤں گلزار مہر کے قریب پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار صاحبہ خاتوں، شہمیر مہر،بچی لکھمیرا اور کار سوار غلام مصطفی لونڈ زخمی ہوگئے۔
دونوں حادثات کے زخمیوں کو فوری طور پر شیخ ہمدان بن محمد ہسپتال خانپورمہر منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی عورت صاحبہ خاتون سمیت تین افراد شہمیر اور نصیر کو تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب دونوں حادثات کی خانپورمہر پولیس سٹیشن پر رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں