گھوٹکی: ہسپتال کی بحالی کے لئے فنکاروں کا انوکھا احتجاج

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) میرپورماتھیلو کے نواحی علاقے جروار میں ہسپتال کی بحالی کے لیے سیاسی سماجی اور شہریوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کا سلسلہ پانچویں روز میں داخل ہوگیا لیکن تاحال مقامی انتظامیہ، ضلع کے منتخب نمائندگان یا حکومتِ سندھ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ حکومتی بے حسی کو دیکھتے ہوئے مقامی فنکاروں کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ پر ناد نامی دھن بجانا شروع کر دی گئی ہے۔ ناد نامی دھن کا استعمال پرانے وقتوں میں اس وقت کیا جاتا تھا جب جنگی حالت میں لوگوں کو اکٹھا کرنا مقصود ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں