لاڑکانہ: سندھ پروفیسرز و لیکچررز ایسوسیئیشن کا وزیرِ اعلی ہاؤس تک ریلی کا اعلان

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) سندھ پروفیسرس و لیکچررز ایسوسیئیشن کے مرکزی رہنماء پروفیسر منظور کلہوڑو و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2009 میں ٹائم سکیل کے مطالبے پر حکومت سندھ نے مطالبے کو جائز قرار دیکر ٹائم سکیل دینے کا سرکاری اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل نہ ہونے پر 2011 میں سپلا کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی جس پر بھی تاحال انصاف نہ مل سکا۔
گزشتہ ماہ لاڑکانہ کے پروفیسرز نے نوڈیرو ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پروفیسرز کے مسائل سے آگاہی دی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت سندھ کو ہدایت دی لیکن پھر بھی عمل نہ ہوا۔ اب سندھ کے آٹھ ہزار سے زائد پروفیسرز نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ٹائم سکیل سمیت جائز مطالبات کی منظوری تک 6 نومبر 2019 کو کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس تک پرامن ریلی نکال کر یادداشت نامہ پیش کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں