تھر فائونڈیشن کے زیرِ احتمام چلنے والے سکولوں میں دیوالی کی تقریب منائی گئی

تھرپارکر : سلام کوٹ میں مذہبی ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینے کے لئے تھر فائونڈیشن کے زیرِ احتمام چلنے والے سکولوں میں دیوالی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں سکول کے بچوں سمیت تھر فائونڈیشن کے افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایسی تقریبات کا انعقاد کھارو جانی، گورانو، احسان شاہ کا تڑ، آبن جو تڑ اور جیئندو درس نامی گاؤں کے سکولوں میں کیا گیا جن میں سکول کے اساتذہ و بچوں سمیت والدین نے دیوالی کی خوشیاں منائیں اور مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کی جب کہ تھر فائونڈیشن کے محکمہِ تعلیم کے تحت منائی جانے والی ان تقریبات میں مسلمان اور ہندو دھرم کے لوگوں نے اپنے مذاہب سے بالاتر ہو کر حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں