دادو: ڈینگی بخار نے ایک نوجوان کی جان لے لی، 2 تاحال زیرِ علاج

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) ڈینگی سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔ ڈینگی بخار میں مبتلا 30 سالہ نوجوان طارق سولنگی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان دادو کی سرکاری ہسپتال میں گذشتہ کئی روز سے زیرِ علاج تھا۔ ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ نوجوان ڈاکخانہ میں ملازم تھا ۔ دو ماہ قبل ڈینگی سے متاثرہ 3 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن میں سے ایک مریض آج چل بسا۔ مزید 2 مریض سہیل سولنگی اور شفیق الرحمان پنہور دادو کی سرکاری ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے کوئی بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں