گھوٹکی: ہسپتال کی بحالی کے لئے انوکھا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے جروار میں ہسپتال کی بحالی کے لیے چھ روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سیاسی سماجی کارکنان کی جانب سے فقیری حلیہ اختیار کرتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا گیا اور فقیری انداز میں ہسپتال کی بھیک مانگنے کی صدائیں دی گئیں۔ احتجاجی کے شرکاء کے مطابق جروار ہسپتال کی بحالی کے سلسلے میں احتجاج کو چھ روز گزر چکے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی جانب سے کسی نے رابطہ کرنے کی زحمت نہیں کی بلکہ جروار لنک روڈ سے گزرنے والے منتخب نمائندگان نے اپنا راستہ ہی بدل لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں