گھوٹکی: کھینجو پولیس کا کاشتکار پر گرم لوہے سے تشدد

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) تھانہ کھینجو پولیس کی گلاب چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو کپاس کی فصل کا بھتہ نہ دینے پر تشدد۔ بھتہ دینے سے انکار پر محنت کش کو سرعام برہنہ کرکے گرم لوہے کے سریئے سے جسم کے مختلف حصوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور کتا بنا کر بھونکاتے رہے۔ متاثرہ شخص کو بیہوشی کی حالت میں کھینجو تھانے پر پھینک دیا گیا۔ جسم کے نازک حصوں پر تشدد کرنے سے محنت کش بیٹھنے سے لاچار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی نے محنت کش پر سرِعام پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اوباڑو کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں