ملیر: پپری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی ) شاہنواز گوٹھ میں “پپری کے مسائل کا ذمہ دار کون” کے زیرِ عنوان تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافیوں ،وکلاء، ادیبوں، دانشوروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسائل کے حوالے سے تحریک چلانے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما محمد موسی کولاچی، سینئر صحافی سامی میمن، پروفیسر بیدار جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلسن منڈیلا جب جیل میں ہوکر ملک کی عوام کو شعور دے سکتا ہے اور منتخب صدر بن سکتا ہے تو پھر ہم بھی متحد ہو کر اپنے علاقے پپری کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم مستقل بنیادوں پر علاقے کی بھلائی کے لیے جدوجہد نہیں کریں گے تو ممکن ہی نہیں کہ ہم مسائل سے جان چھڑا سکیں۔ اب ہمیں مل کر بہتری کی جانب جانا ہوگا۔ اس موقع پر تقریب سے قومی عوامی تحریک کے رہنما اشفاق چنڑ، سولنگی ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنماء گل محمد، قریشی ویلفیئر کے رہنماء محمد قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں