کندھ کوٹ: پٹاخے دینے سے انکار پر دکاندار پر گاہکوں کا وحشیانہ تشدد

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) دیوالی کے موقع پر پٹاخے نہ دینے پر دکاندار کو 8 افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔واقعہ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور شہری دوکاندار پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو بناتے رہے۔ تشدد کا شکار دکاندار انصاف کے لئے تھانہ پہنچ گیا لیکن تشدد کرنے والے افراد کو علاقے کے بااثر لوگوں کی پشت پناہی ہونے کی بنا پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

اس موقع پر راجہ نامی متاثرہ دکاندار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کرنے والے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اگر انصاف نہیں ملا تو احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔
دوسری جانب دوکاندار پر تشدد ہونے کی وجہ سے کاروباری لوگوں میں سخت بے چینی پھہل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں