لاڑکانہ: الیکشن کمیشن پی ایس 11 پر صاف شفاف انتخاب کروانے میں ناکام رہا ہے، جمیل سومرو

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں ناکام ہونے والے پیپلز پارٹی امیدوار جمیل احمد سومرو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ایس 11 پر صاف شفاف انتخاب کروانے میں ناکام رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ رٹرنگ افسر نے ہماری کسی درخواست کو منظور نہیں کیا جبکہ مخالفین کی تمام باتیں تسلیم کی گئیں ہیں۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر لیگل فورم پر جائونگا، ووٹر لسٹوں میں غلطیاں سامنے آئی ہیں، باہر کے لوگ بھی لائے گئے اور انکے ووٹ کاسٹ کروانے گئے۔ پرزائیڈنگ افسر نے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر کو 9:15 منٹ پر پیغام بھیجا کہ زنانہ پولیس نہ ہونے کے باعث پولنگ کا عمل فوج کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ میں نے اپنے 138 پولنگ ایجنٹس سے ملاقاتیں کیں جن کے مطابق تیر کے نشان والے پہنے خواتین کے دوپٹے تک اتروائے گئے۔ 2018 کی طرح ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں