لاڑکانہ: عوامی شکایات پر سیشن جج چانڈکا ہسپتال پہنچ گئے

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) چانڈکا ہسپتال کے مختلف شعبوں کی ابتر حالت کی شکایات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ہسپتالوں کا دورا۔ عوامی شکایات کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو چانڈکا ہسپتال کے دورے کے لئے پہنچ گئے۔ سیشن جج نے شعبہِ حادثات اور نیورو سرجری کے شعبہ میں داخل مریضوں سے تفصیلی شکایاتیں سنیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چانڈکا ہسپتال محمد شریف پہنور کو مریضوں کو مفت سرکاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں