جامشورو: جامعہِ مہران کی جانب سے متعدد شعبہ جات میں داخلہ کا اعلان

جامشورو (پریس رلیز) جامعہِ مہران برائے انجنیئرنگ سائنس و ٹیکنالاجی کی جانب سے متعدد شعبہ جات میں داخلہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی-بی-اے، کمپیوٹر سائنس، گارمنٹس مینوفیکچرنگ، ریاضی کے ہمراہ انگریزی شعبوں میں بی ایس پروگرام کے لئے داخلہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مذکورہ شعبہ جات میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ 30 نومبر اور 1 دسمبر کو جامعہ کے مرکزی کیمپس میں لی جائے گی جس کے لئے فارم ایک ہفتہ کے اندر جاری کئے جائیں گے۔ داخلہ کے لئے طلباء کو ڈومیسائل، مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ، میٹرک و انٹر کی اسناد و مارکس سرٹیفکیٹ درکار ہوں گے۔
واضح رہے کہ جامعہِ مہران برائے انجنیئرنگ سائنس و ٹیکنالاجی میں ان شعبہ جات میں چند نئے شعبہ جات کا آغاز پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں