قمبر پولیس کی کاروائی، منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا اہم ملزم گرفتار۔

قمبر شہدادکوٹ(عامر علی کلھوڑو)قمبر سٹی تھانہ پولیس کی زبردست کاروائی منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا اہم ملزم گرفتار، سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے ایک ہزار گٹکا سوپاری برآمدبلوچستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا ایک اہم ملزم نعیم بروہی کار نمبر ATQ-032 ساتھ گرفتار کر لیا گیا جوکہ منشیات بلوچستان سے سندھ میں سپلائی کرتا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے قمبر نادرا آفس کے سامنے دو آدمیوں کو تیز رفتاری کی وجہ سے ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس قمبر کے ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرکے کار میں پڑے ہوئے ایک ہزار گٹکے کے پیکٹس کے ساتھ ملزم کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ قمبر پہ لاکپ کر دیا۔ ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کلٹس کار میں چاروں اطراف سے شیڈ لگا کر منشیات لے جا رہا تھا کہ وگن شہر کے نزدیک ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں