لاڑکانہ: گلوکارہ ثمینہ سندھو کے قاتل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔
اطلاعات کے مطابق مجرم طارق جتوئی نے ایک سال قبل کنگا تھانہ کی حددو میں مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو کو پروگرام کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ حاملہ گلوکارہ کے قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب مجرم نے اس کو سٹیج پر کھڑے ہوکر اپنے فن کا مظاہرہ کرنےکو کہا تھا لیکن وہ حاملہ ہونے کی بنا پر کھڑے ہونے سے قاصر تھی جس کے نتیجہ میں مجرم طارق جتوئی نے فائرنگ کی تھی اور گلوکارہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی۔
واقع کا مقدمہ 13 اپریل 2018 کو نواحی گاؤں کنگا میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں