ملیر:دو روز قبل کنویں میں گرنے والے مزدور کی لاش تاحال نہیں نکل سکی

ملير (رپورٹ، منظورسولنگی) صالح محمد گوٹھ میں بیت اللہ باغ کے گہرے کنویں کی مرمت کرتے ہوئے کنویں میں ہفتہ کے روز گرنے والے محنت کش کی لاش تیسرے روز بھی نہیں نکالی جا سکی۔ محنت کش کے گھر میں کہرام پرپا ہے۔ انتظامیہ اور منتخب نمائندے کنویں سے لاش نکالنے کے لئے دسرے روز پہنچے ہیں جبکہ لواحقین نے پاک بحریہ سے مدد طلب کرلی ہے۔
اس موقع پر مکینوں کا کہنا تھا کہ مزدور سبزل ولد عرض محمد مگسی کو کنویں مالک محمد رحیم نے مزدوری پر رکھا جو کنویں میں بلاکس کی چنائی کر رہا تھا کہ کنویں میں گر گیا۔ انتظامیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتی تو وہ زندہ بچ سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں